• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شطرنج کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نام ای سی ایل میں شامل

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) شطرنج میں قومی سطح پر فیڈریشن کے اختلافات کی وجہ سے حکومت نے جارجیا جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے جس کی وجہ سے انہیں جارجیا میں ہونے والی عالمی شطرنج اولپمیاڈ سے شرکت سے روک دیا گیا تھا، پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سکریٹری وقار مدنی نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن کو عالمی تنظیم تسلیم کرتی ہے مگر اس کے باوجودجانے نہیں دیا گیا، انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈنےفیڈریشن کے انتخاب میں جعل سازی کی ہے، قومی ٹیم کو عالمی ایونٹ سے روکنا افسو س ناک ہے، بین الصوبائی رابطے کی وزارت اس کا نوٹس لے۔ دوسری جانبپاکستان شطرنج فیڈریشن (پی ایس بی) کی سکریٹری سعدیہ قریشی نے کہا ہے کہٹیم کو روکنا درست ہے، ان کے پاس پی ایس بی کا این او سی نہیں تھا۔ مخالفینانتخاب میں شکست کے باوجود خود کو فیڈریشن ظاہر کر رہے ہیں،انٹرنیشنل فیڈریشن ( فیڈے)نے 26 ستمبر کو جارجیا میں ہونے والے اپنے انتخاب کے بعد ہماری تنظیم کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ اس فیڈریشن کے ساتھ فیڈے کا ایک بھارتی عہدے دار تعاون کررہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں اس کھیل کو تباہ کرنا ہے۔
تازہ ترین