• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلشان ایشیا کپ میں سابق چیمپئن سری لنکا کی شکست پر مایوس

الندن (نیوز ایجنسیز) ایشیا کپ میں سابق عالمی اور ایشین چیمپئن سری لنکن ٹیم کی انتہائی غیرمعیاری کارکردگی پر سابق کھلاڑی مسلسل سوالات اٹھارہے ہیں۔ ٹیم مسلسل ناکامیوں کے سبب تنقید کا ہدف ہے، ایسے میں سابق کپتان اور بولرز کیلئے دہشت کی علامت بنے رہنے والے اوپننگ بیٹسمین نے آئی لینڈرز کو ایک بار پھر اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔42 سالہ تلکارتنے دلشان کا کہنا ہے کہ میں اب مسلسل مسابقی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور کسی بھی وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ دلشان کو دھواں دار بیٹنگ اور خاص طور پر وکٹ کیپر کے سر کے اوپر سے کھیلنے جانے والے ان کے مخصوص اسٹروک ’’دل اسکوپ‘‘ کے باعث پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، انہوں نے 2016 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم لاستھ ملنگا کی واپسی کے باوجود بھی مشکلات کا شکار ہے اور ایشیا کپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تلکارتنے دلشان ٹیم میں واپسی پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سری لنکا ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے اس لئے میں ٹیم میں واپس آ سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 2019 تک کھیلینا چاہتا تھا مگر بہت سے مسائل کے باعث ریٹائرمنٹ لی۔ دلشان نے 2016 میں اپنے کیرئیر کا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا اور صرف ایک رن ہی بنا پائے تھے جبکہ پوری ٹیم 128 رنز بنا سکی اور میچ ہار گئی تھی۔
تازہ ترین