کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستانی خواتین ٹیم نے تین گولڈ، چار سلور اور دو برانز میڈل جیت لئے۔ دبئی میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن میں خواتین کے مقابلے میں ویرونیکا سہیل نے 47 کلو گرام، ٹوئنکل سہیل نے 72 کلو گرام اور نزہت جبین نے 63 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کے تمغے میڈل جیتے۔ رابعہ شہزاد نے 52 کلو گرام، سنیہا غفور نے 57 کلو گرام، نادیہ مقصود نے 72 کلو گرام اور رابعہ رزق نے بھی سلور میڈل حاصل کیا۔سیبل سہیل نے 47 کلو گرام اور مریم سہیل نے 72 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کے میڈل جیتے۔