• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا، تارا شاخ پل میں گڑھا پڑنے سے جان لیوا حادثات کے خطرات بڑھنے لگے

ہالا(نامہ نگار) ہالانیوسعیدآبادکےدرمیان قومی شاہراہ تاراشاخ پل میں گڑھاپڑگیاسڑک کےدرمیان نہرمیں پڑنےوالےخوفناک گڑھے سےنہ صرف گاڑیوں کونقصان پہنچ رہاہےجبکہ جان لیواحادثات کےخطرات بڑھنےلگے۔ ہالانیوسعیدآباد تاسکرنڈ تک قومی شاہراہ کراچی سےپنجاب جانے والے 50کلو میٹر ٹریک پرشاہراہ کی بدترین حالت سے سفر انتہائی دشوار ہوگیاہے۔جان لیوا حادثات روزکامعمول بن گئے ہیں۔ پنجاب سےکراچی آنےوالےٹریک کی تعمیر کے بعد کراچی سےپنجاب کےپی کے اور دیگر علاقوں میں بھاری مشینری اوردیگر وزنی سامان لے جانے والے کراچی پشاورٹریک کی بدترین حالت کےباوجود اس کی تعمیرکونظراندازکررکھا گیاہےجس کے نتیجےمیں سڑک پرپڑنےوالی خوفناک لہریں المناک حادثات کاسبب بنی ہوئی ہیں۔لہروں میں چلنے والے دیوہیکل ٹریلر ،آئل ٹینکر، کنٹینرز، ٹرک اوردیگرگاڑیاں ڈائیوروں سے بےقابو ہوکرحادثات کا شکار ہورہی ہیں۔ شاہراہ کےمختلف مقامات پر پٹرول پمپس اورتھانوں میں حادثات کی شکارگاڑیوں کاملبہ ہرسو کلومیٹرپربھاری ٹول ٹیکس وصول کرنےوالی این ایچ اےکی شاہراہ کی ابترحالت کامنہ بولتاثبوت ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ خستہ حالی دورکرنےکےبجائےاین ایچ اےکی جانب سے ہالا باروچوباغ کےدرمیان سڑک کےکنارےروشنی میں چمکنےوالےنشانات لگادیئےہیں۔ ہالا نیو سعیدآباد سکرنڈ اوردیگرشہروں کےدرمیان شاہراہ کی پر بننے والی لائینوں سے الجھ کرزیادہ اموات مقامی بائیکسواروں کی ہیں۔ رواں سال مختلف حادثات میں ہونےوالی سیکڑوں اموات قومی المیہ بن گئی ہیں ناہموارشاہراہ پرموٹرسائیکل سواروں کے کچل کرہلاکت کےعلاوہ بھاری گاڑیوں کے ٹکرانےالٹنےاوردیگرنقصان سےٹریفک کاپہیہ بھی جام رہنےلگاہے۔موٹروےپولیس کےمطابق زبوں حال شاہراہ پرٹریفک کنٹرول میں مشکلات کاسامناہے۔ٹرانسپورٹرزاور شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سےہالاتاسکرنڈہائی وےکےمعائنہ کےساتھ فوری طورمعیاری تعمیرکامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین