• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ: شہر کی تین لاکھ آبادی صاف اور میٹھے پانی سے محروم

میہڑ(نامہ نگار ) شہر کی 3 لاکھ آبادی پینے کے صاف اور میٹھے پانی پینےسے محروم ہے۔ میونسپل کمیٹی واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، شہری پینے کے صاف پانی کیلئے پریشان اور تکلیف کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ، بتایا جاتا ہے کہ 4 برس قبل اٹلی کی طرف سے فراہم کردہ 34 کروڑ کے فنڈز سے دادو کینال سے بنائی گئی فلٹر پلانٹ واٹر سپلائی اسکیم بھی غلط منصوبا بندی کی وجہ سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ،برادر ملک سے دیئے گئے 34 کروڑ روپے بھی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی غلط منصوبا بندی کی وجہ سے ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔جبکہ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی فلٹر پلانٹ واٹر سپلائی اسکیم سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میونسپل انتظامیہ فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جبکہ غریب شہری ڈرینج ملا واٹر سپلائی کا پانی پینے پر مجبور ہیں ، جبکہ سفید پوش شہری پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔ پانی کا ایک ڈبہ ایک سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے واٹر سپلائی کا پانی شہریوں کو فراہم کرنے کیلئے وارہ بندی کا سسٹم رائج کیا گیا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دادو کینال سے میہڑ شہر کیلئے پرانی واٹر سپلائی اسکیم کے تحت پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جو واٹر سپلائی کے پائپ لائن پانی فراہم کرنے سے قبل ہی گاؤں بیٹو جتوئی، گاؤں کشو چانڈیو ،گاؤں برڑا اور دیگر مختلف مقامات سے ٹوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف گذشتہ روز شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی 3 لاکھ آبادی کے شہریوں کو صاف اور میٹھا پانی جلد فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین