• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال واہ میں 20فٹ چوڑا شگاف، وسیع اراضی اور فصلیں زیر آب

خیرپور(بیورو رپورٹ) احمد پور کے قریب لال واہ میں 20 فٹ چوڑا شگاف، وسیع اراضی اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب پیر شہبازی گاؤں کے مقام پر لال واہ میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں وسیع اراضی پر کاشت کپاس ،گنا ،کیلا ،جوار اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ علاقے کی سڑکیں ڈوبنے کے باعث ایک درجن سے زائد دیہات کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ متاثر دیہاتیوں غلام عباس میتلو ،مور میتلو فضل محمد میتلو اور دیگر کے مطابق آبپاشی عملے کو نہر کا پشتہ ٹوٹنے کی بر وقت اطلاع دی گئی لیکن آبپاشی کا عملہ ان کی مدد کے لئے نہیں پہنچا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا۔ متاثرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شگاف کے باعث ان کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے نقصان کا سروے کرا کر ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

تازہ ترین