• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پولیس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ، تین ڈاکو گرفتار

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور میں پولیس کا ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ بدنا م ڈوکو گینگ کے ماسٹر مائنڈ اللہ بخش عرف ممتاز جمالی اور 5 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو نظر محمد عرف نظرو سمیت تین ڈاکو گرفتار کرلئے گئے یہ بات ایس ایس پی عمر طفیل نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتائی پریس کانفرنس میں اے ایس پی رائے مظہر اقبال اور مقابلے میں شامل مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی عمر طفیل نے بتایا کہ خیرپور میں ڈاکو گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر بھاری پولیس فورس لیکر علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور ایک گھنٹے کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بد نام ڈاکو گینگ کے ماسٹر مائنڈ اللہ بخش عرف ممتاز جمالی ،5 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو نظر محمد عرف نظرو اور ان کے ساتھی لطف علی دستی کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی لاڑکانہ شہر کے حسینی محلے کا رہائشی ہے ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز نے بالائی سندھ میں ڈاکو گینگ بنا رکھا تھا جس کا وہ سرغنہ تھا سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنوں میں اس ڈاکو نے کئی وارداتیں کیں اکثر وارداتوں کی منصوبہ بندی وہ خود کرتا تھا ایس ایس پی نے بتایا کہ ممتاز جمالی کے گروہ نے خیرپور میں 10 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کی رانیپور میں اللہ نواز وسان اور کوٹڈیجی میں نور محمد وسان اور نثار علی خاصخیلی کے گھروں میں ڈاکہ زنی کی وارداتیں اسی گروہ نے کی جبکہ ٹنڈو مستی میں رستم علی خاصخیلی کے گھر میں بھی ڈاکہ ڈالا اور گہنور شر کے گھر میں بھی لوٹ مار کی واردات کی ایس ایس پی عمر طفیل نے بتایا کہ ڈاکو اللہ بخش عرف ممتاز جمالی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کے علاوہ تین مزید خطرناک ملزمان مختیار عرف مخو پھلپوٹو ،تیمور شیخ اور اختیار چانڈیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 مسروکہ موٹر سائیکلیں متعدد موبائل فون ہزاروں روپے نقد اور بھاری اسلح بر آمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بغیر کسی وقفے کے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین