• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھڈو : حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

جھڈو(نامہ نگار) مقامی زمیندار وڈیرہ ہاشم سومرو کا نوجوان بیٹا جو ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا گز شتہ روز حیدر آباد کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ عنایت اللہ چار روز قبل گھگھ موری اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کی ٹکر میں شدید زخمی ہو گیا تھا ۔ جھڈو کے قریب روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا نوکوٹ کا نوجوان اسامہ ولد ارشاد علی قائم خانی عین اپنی 19ویں سالگرہ کے دن کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما محمد ایوب قائم خانی کا بھتیجا18سالہ شہباز ولد عبدالقیوم بھی ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے ایک اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین