• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ لگنے کےدو واقعات میں 9؍گھروں میں موجود سامان خاکستر

خیرپور(بیورو رپورٹ)کوٹ میر محمد اور کوٹ لالو کے قریب دو دیہات میں آگ لگ گئی جس کے باعث 9 گھر خاکستر ہوگئے اور 9 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں 5 بکریاں، متاثرین کا اناج سمیت سب کچھ جل گیا ہے۔ آگ لگنے کا پہلا واقعہ کوٹ لالو کے قریب گوٹھ محمد رفیق آرائیں میں پیش آیا جہاں دو دیہاتیوں کے گھر جل گئے متاثرین کے مطابق ان کے گھروں میں بندھی ہوئی 5 بکریاں جل کر ہلاک ہوگئیں جبکہ ان کے گھروں میں رکھا اناج اور نقد رقم سمیت سب کچھ جل گیا۔ متاثر رفیق پنجابی کے مطابق ان کو ہنگامی بنیادوں پر سرکاری امداد نہ ملی تو وہ شدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے جبکہ دوسرا واقعہ کوٹ میر محمد کے قریب گوٹھ بھلے ڈنو منگنیجو میں ہوا جہاں گاؤں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 دیہاتیوں کے گھر جل کر راکھ ہوگئے متاثرین گلزار منگنیجو ،پیر بخش منگنیجو ،محمد عیسیٰ منگنیجو ،شبیر احمد ،دین محمد اور دیگر کے مطابق ان کا سب کچھ آگ کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور وہ بے گھر ہوکر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ گئے ہیں متاثرین نے حکومت سے فوری سرکاری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین