• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: بجلی کی بلاجوازلوڈشیڈنگ کا ڈی سی نے نوٹس لے لیا

جیکب آباد(نامہ نگار) بجلی کی بلاجوازلوڈشیڈنگ کا ڈی سی نے نوٹس لے لیا ایکسیئن سیپکو کو خط لکھ کر بلاجوازلوڈشیڈنگ ختم کرنے اور بجلی کی تاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بجلی کی غیر اعلانیہ اوربلاجواز لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کا بلآخر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد عمران علی نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور ایکسیئن سیپکو جیکب آباد کو ایک خط لکھ کر بلاجوازلوڈشیڈنگ ختم کرنے اور بجلی کی تار تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ڈی سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ جیکب آبادکے تمام فیڈرزپر بجلی کی بلاجوازلوڈشیڈنگ سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناہے سٹی ون ،ایکسپریس،سٹی سیون پر 8گھنٹے ،اسپتال ،سٹی ٹو،پیر بخاری پر 10گھنٹے آباد ،مولاداد ،سٹی فور پر 14سے 16گھنٹے جبکہ ٹھل 3،2،1 پر 10سے 12گھنٹے گڑھی خیر و اوردوداپور میں 12سے 14گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
تازہ ترین