• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کی حادثاتی موت پر افسوس ہے،اسحاق خان

ڈگری( نامہ نگار) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن تعلقہ ڈگری کے عہدیداران اسحاق خان، محمد یاسین گجر، اظہر حسین اور محمد طاہر جٹ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ٹنڈو جان محمد شہر میں ایک گرامر اسکول کے آٹھویں جماعت کے طالب علم ویوک ولد پرکاش کمار کی کوچ ایکسیڈنٹ میں حادثاتی موت پر ہم ان کے والدین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے ایک ہفتہ پہلے انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی کہ چھٹی کے اوقات میں مین شاہراہ پر بہت رش ہوجاتا ہے اور ٹریفک کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، اس لئے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔
تازہ ترین