• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) شیخ بھرکیو تھانے کی حدود سے گنے کے کھتوں سے 50سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع تفصیلات کے مطابق گاؤن باقر نظامانی کے قریب گنے کے کھتوں سے 50 سالہ مسمات سیانی ملاح زوجہ رمضان ملاح کی لاش ملی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کھیتوں میں جانوروں کیلئے کھاس کاٹنے گئی تھی جسے نامعلوم شخص تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرکے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیخ بھرکیو پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جبکہمقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقامی تھانے میں مقدمہ درج کردیا۔
تازہ ترین