• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ،اشیائے خوردونوش مارکیٹوں سے غائب

ہالا(نامہ نگار) زرعی کھادگیس بجلی کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ سےمہنگائی کا طوفان، اشیائےخوردونوش اوردیگرضروریات کاسامان مارکیٹوں سےغائب ہونےلگا۔قیمتوں میںاضافہ کے ساتھ ناجائزمنافع خورمیدان میں آگئےگراں فروشوں نے30فی صدتک اضافہ کےساتھ اشیائےضرورت نایاب بنادیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی گیس کھادکےبعدپٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کےامکان کےنتیجےمیں کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی چیزیں مارکیٹوں سےغائب ہوگئیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کے باعث بڑےزمینداروں وسرمایہ کاروں نےپٹرول وڈیزل کااسٹاک کرناشروع کر دیا۔ منی بجٹ میں اضافے کےاعلان کےساتھ ہی مختلف برانڈکی سگریٹوںکےفی پیکٹ میں10سے20 روپےاضافہ کردیاگیا۔بسوں کوچزکوسٹرز ویگنوں اورٹیکسیوں کےعلاوہ مال بردارگاڑیوں نےبھی کرایوں میں20سے100روپےتک اضافہ کر دیا۔ ہالانیو سعیدآباد بھٹ شاہ مٹیاری اڈیرولعٰل ہالااولڈمیں ایل پی جی دوسو روپےفی کلوکردی گئی جبکہ ہوٹلوں پرکھانےپینےکی اشیاءکے علاوہ آٹادالیں گھی چینی تیل چاول سمیت دیگرسامان کی قیمتوں میں30فی صدتک اضافہ کردیاگیا۔ ضلع بھرمیں قیمت کنٹرول والے ادارےنہ ہونےاورضلعی وتعلقہ انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کےنتیجےمیں لوٹ مارکاسلسلہ جاری ہے۔مچھلی گائے بکری اورمرغی کےگوشت کےعلاوہ پھل سبزیاں بھی مہنگی ہوگئیں ہیں۔ شہری سماجی تنظیموں نےبدترین گرانی پرسخت احتجاج کرتےہوئےکہاکہ نیا پاکستان بنانےوالوں نےگرانی کرکےغریب اورمتوسط طبقہ کی کمرتوڑدی ہے۔انہوں نےہوشربامنگائی کےذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے مٹیاری ہالانیو سعیدآباد تعلقوں میں بااختیارقیمت کنٹرول کمیٹیاں بنانےکامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین