• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا نے نئی کالونیوں کی تعمیر شروع کر دی،انتظامیہ خاموش

اسلام کوٹ(نامہ نگار) ریونیو،پولیس،ٹائون دفاتر کے سامنے قبضہ مافیا نے نئی کالونیاں کی تعمیر شروع کر دی۔انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق اسلا کوٹ شہر میں حال ہی میں بازار سے کچھ فاصلے پر نگرپاکر جانے والے بائی پاس روڈ پر مختلف محکمہ جات پولیس ،ریونیو ،تعلقہ میونسپل کے نئے دفاتر قائم کئے جا چکے ہیں تاکہ تمام دفتر یکجا ہونے سے عوام کو فائدہ مل سکے مگر وہاں پر بھی ارد گرد کی زمینوں پر قبضہ مافیا سرگرم ہو گئی ہے۔تینوں اہم محکمہ جات کے دفاتر کے باوجود قبضہ مافیا نے نئی کالونیاں قائم کر کے بورڈ لگا دیئے ہیں اور قبضے شروع کر دیئے ہیں۔شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مختارکار و تحصیلداروں کی خاموشی بڑی معنی خیز سمجھی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر سے ایک طرف خالی میدانی زمین پر اس لئے دفاتر بنائے گئے تھے کہ وقت کے ساتھ تمام تر سرکاری اسکولز اور ضلعی سطح کے دفتر یہاں قائم ہو سکیں اور عوام کو فائدہ مل سکے مگر انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں ان دفاتر کے سامنے قبضے ہو رہے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپاکر ،کمشنر میرپور خاص سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے مقامی متعلقہ انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جائے۔
تازہ ترین