• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ڈاکٹر محمدعلی شہکی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سپا

ڈگری( نامہ نگار) شہید ڈاکٹر محمد علی شہکی کی طلبہ حقوق کے لئے دی جانے والی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔باشعور قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 29ستمبر کو سول اسپتال حیدرآباد میں تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ پنجابی اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن (سپا) کے رہنماؤں ڈاکٹر ظہیر آرائیں، قمرالزماں آرائیں، کامریڈ آصف جٹ، سردار بابر واہلہ،عابد آرائیں نے سپا کے قائد ڈاکٹر محمد علی شہکی شہید، ڈاکٹر ساجد چیمہ شہید، ڈاکٹر نذیر احمد شہید، ڈاکٹر شاہد فاروق آرائیں شہید، اطہر اقبال آرائیں شہید سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 29ستمبر کے روز صبح10بجے سول اسپتال حیدرآباد میں منائے جانے والے یوم شہداء اور قرآن خوانی کی تقریب کے سلسلے میں ڈگری، دمبالو، ٹنڈو جان محمد، میرواہ، جھڈو، کوٹ غلام محمد سمیت دیگر علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شہکی شہید اور ساجد چیمہ شہید، ڈاکٹر شاہد فاروق آرائیں سمیت دیگر طلبہ رہنماؤں نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجابی طلبہ کے پرامن طریقے سے تعلیم کا حصول ممکن بنانے کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دیں۔ انہی کوششوں میں انہوں نے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔ انکی ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کیوں کہ باشعور قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں طالب علموں اور قوم کے عام افراد سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت اور اپیل کی جاتی ہے۔
تازہ ترین