• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرینج اسکیم کی تباہی کیخلاف سندھ کالونی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

مورو( نامہ نگار) سندھ کالونی میں 14 سال قبل پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گندے پانی کی ڈرینج اسکیم کا پروجیکٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا جس میں ڈرینج اسکیم کے کوارٹر ز،مشینری کے کوارٹرز، دوڈیزل انجن، دوٹرانسفارمر ، مشین اور دیگر سامان نصب کیا گیا تھا اسکیم کی شروعات کے لئے تین کروڑ 60لاکھ روپے حکومت سندھ سے منظور کراکر بجٹ رکھی گیا تھا جو بڑھ کر8 کروڑ تک پہنچ گیا مگر بد قسمتی سے 14برس میں اسکیم مکمل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے سندھ کالونی کے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکا رہیں۔ اسکیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کالونی کے مکینوں کو گندے پانی ہی گزرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اسکیم میں محکمہ کی جانب سے مبینہ طور پر فرضی 8ملازمین کی تنخواہیں ملی بھگت سے خورد برد کرلی جاتی ہیں اور اس اسکیم میں کے تحت نصیب کی گئی مشینری بھی مبینہ طور پر فروخت کر د ی گئی ہے۔ اس اسکیم کے کوارٹر خستہ حالی شکار ہیں۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اس لاپروائی کے خلاف سندھ کالونی کے علاقہ مکینون نے احتجا جی مظاہرہ کیا جس کی سربراہی کامریڈ فرید کلہوڑو، پیر بخش سولنگی، نصراللہ سولنگی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے افسران کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 14 برس سے بند اسکیم کی انکوائری کراکر ملوث افسران کی جانب سے کی گئی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر ان کے خلاف کارروائی کرکے سندھ کالونی کے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے نکالا جائے۔
تازہ ترین