• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: پانی کے تنازع پر لنجار برادری میں جھگڑا،2؍افراد ہلاک،دو زخمی

مورو(نامہ نگار ) گاؤں جمعو لنجار میں پانی کے تنازع پر لنجار برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں لنجار برادری کے مسلح افراد نے راستے سے جانے والے دوسرے گروپ کے لنجار برادری پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں گل بیگ چانڈیو، غوث بخش لنجار، فوجی علی مراد چانڈیو اور عاشق حسین چانڈیو شامل ہیں جن کو شدید زخمی حالت میں مورو اسپتال لایا گیا جہاں پر دو افراد غوث بخش لنجار اور گل بیگ چانڈیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر وگئے جب کہ فوجی علی مراد چانڈیو اور عاشق حسین چانڈیو کی حالت نازک ہونے کے باعث نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف مذکورہ گاؤں میں دونوں گروپوں کے درمیاں مزید جھگڑے کا امکان ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر مذکورہ گاؤں پہنچ گئی ہے۔ اس وقت تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔
تازہ ترین