• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ:مسافر کوچ الٹنے سے 2؍افراد ہلاک،25؍زخمی

گمبٹ(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے سميت دو افرادہلاک اور 25سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مرد بچے خواتین شامل، گمبٹ گمس اسپتال منتقل تفصیلات کےمطابق گمبٹ کےقریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں6 سالہ بچہ ذکریہ ولد شہزاد اور 38 سالہ شيريں زادہ بونیر کے رہاشی ہلاک جبکہ 25سے زائد مسافر جس میں کراچی کے رہائشی گل معین،نجم الدین، جیکب آباد کے بابر علی،کوٹ بنگلو کے کریم بخش،ڈیرہ اسماعیل کے راشد علی، افغانستان کے فخرالدین، مظفر گڑھ کے سجاد علی،لکی مروت کے عبدالرزاق،بونیر کے بہار، ذوالفقار ،شہزاد،مسمات سرل،انور علی بنوں کے افتخار،نصراللہ،باسط علی،شاہزيب،جبران،انعام اللہ،اياز،ريحان،انور علی ودیگر شامل ہیں زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر موٹروے پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے کے لیے گمبٹ گمس اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب مسافروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈرائیور کی غفلت کے سبب مسافر کوچ الٹ گئی ڈرائیور کو نیند آگئی تھی جس کی وجہ سے سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
تازہ ترین