• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے میں کوئی فلاحی پالیسی نہیں،علی نواز شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی، جنرل سیکریٹری دوست علی جیسر، اور سیکریٹری اطلاعات آفتاب احمد خانزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے میں ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی، صرف بلاول بھٹو زرداری ملک کو طاقتور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کے عوام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں پاکستان کا روشن مستقبل دیکھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہی مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اور طالب علموں کی نمائندہ پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جسے عوام کا مفاد عزیز ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا کوئی بھی جماعت پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتی، بلاول بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے شہید قائدین نے ملک، عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔
تازہ ترین