• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) علمی و مذہبی شخصیت حضرت مخدوم احمد چشتی کی رہائش گاہ واقع بھائی خان چوک پریوم سیدنا امام حسینؓ کی سالانہ تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی کے ساتھ کیا گیا‘ بعد ازاں محمد ابراہیم،محمد عمیر اورمنہاج احمد چشتینے نعت رسول (ص)مقبول پیش کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت و الجماعت حیدرآباد کے صدر مولانا حافظ قاری احمد علی سعیدی نے کہا کہ تمام کامیابیوں کے راز حسنین کریمین کی تعلیمات میں مضمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ محفل کے بانی حضرت مخدوم احمد چشتیؒ کی قائم کردہ یوم حسینؓ کی اس قدیم سالانہ تقریب کو قائم رکھنے پر مخدوم ایس حافظ مطلوب احمد چشتی کی خدمات قابل تحسین ہیں، یوم حسینؓ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زادہ ایس حافظ مطلوب احمد چشتی نے کہا کہ ہمیں صبر حسینؓ سمجھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے مخدوم شہنشاہ ولایت حضرت خواجہ غریب نواز نے امام عالی مقام کے لئے جو چند اشعار کہے ہیں وہ حق و سچ کی دلیل ہیں،محفل کے اختتام پر حافظ عبدالوہاب اور محمد ابراہیم نے جانان مصطفی کو ہمارا سلام ہو انتہائی دل گیر آواز میں پیش کیا آخر میں سید حسنات احمد قادری چشتی رضوی نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کرائی اور شرکاءمیں لنگر تقسیم کیا گیا۔
محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہترین
تازہ ترین