• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون خطے کوتباہ و برباد کر دے گا، مرکزی تنظیم آرائیاں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اللہ آرائیں ایڈوکیٹ، حیدر آباد کے صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں، سیکریٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں اور انجینئر رئیس مدد علی آرائیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیا ں دینے سے پہلے 65 میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی صورت میں سکھا یا گیا سبق یاد کریں، پاکستان ایٹمی طاقت ہے کسی بھی جارحیت کی غلطی کی تو ہندوستان کونشان عبرت بنا دیگا، ہندوستان ہوش کے ناخن لے، اس کا جنگی جنون خطے کوتباہ و برباد کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے جنونی انتہا پسند آرمی چیف جنرل راوت کا پاکستان کے خلاف فوجی کاروائی کا دھمکی آمیز بیان غیر ذمہ دارنہ، بچکانہ اور قابل مذمت ہے، انتہا پسند حکمراں نریندرمودی اور آرمی چیف جنرل راوت پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے سے پہلے پاکستانی افواج کی جانب سے 1965ءکی جنگ میں ہندو فوج کو عبرتناک شکست کی صورت میں سکھایا گیا سبق یاد رکھیں، اگر ہندوستانی فوج نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اسے نشان عبرت بنا دے گا۔
تازہ ترین