• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تنازع پرداماد اور بھتیجے نے ڈنڈوں کے وار سے خاتون کو ہلاک کردیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیری تھانے کی حدود میں داماد اور بھتیجے نے ڈنڈوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ پنیاری نہر میں نہاتے ہوئے 14سالہ بچہ ڈوب گیا، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئیں، ڈوبنے والے بچے کی لاش برآمد نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سیری تھانے کی حدود گوٹھ دادن ماچھی میں گھریلو تنازعپر مبینہ طورپر داماد رشید اور بھتیجے نے ڈنڈوں کے وارکرکے 50سالہ مسماتسائرہ زوجہ علی محمد ماچھی کو قتل کردیا،اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول ہسپتال پہنچائی جہاں سے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پنیاری تھانے کی حدود نورانی بستی مصطفی پارک کے قریب تیزرفتار سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے 14سالہ بچہ محمد حسن ولد محمدعلی قاضی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لےکر سول اسپتال پہنچائی جہاں دو گھنٹے کے بعد متوفی کی شناخت اس کے والد نے محمدحسن سکنہ چشتیہ کالونی پریٹ آباد کے نام سے کرلی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گھرلے گئے۔ 10محرم کو پنیاری تھانے کی حدود میں ٹنڈویوسف کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 27سالہ بابرکچھی ولد حاجی قصائی سکنہ حشمت بانو ٹاؤن پھلیلی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش تحویل میں لےکر سول ہسپتال پہنچائی۔ علاوہ ازیں پنیاری تھانے کی حدود میں پنیاری نہر میں نہاتے ہوئے پریٹ آباد کے علاقے اقبال آباد کارہائشی 14سالہ بلال شیخ ڈوب گیا فوری طورپر غوط خوروں کو طلب کرکے لاش کی تلاش شروع کی گئی لیکن آخری اطلاعات تک لاش نہیں مل سکی تھی۔
تازہ ترین