• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص طرز حکمرانی سے تھرمیں بچوں کی اموات معمول بن گئیں، پی ایس پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے اپنے بیان میں تھر میں بچوںکی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرمیں غذائی قلت و نامناسب طبی سہولیات اور ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے بچوں کی اموات معمول بن چکی ہیں، لیکن حکومت سندھ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تھر میں مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور ہنگامی بنیادوں پر تھر میں غذائی قلت کی کمی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، علاوہ ازیں تھر میں بڑے پیمانے پرطبی سہولیات فراہم اور ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کرے ۔
تازہ ترین