• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مکرمی! کئی سال سے ہمارا ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ ان حالات میں موثر اقدامات کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ ہم اپنی تاریخ کے بدترین بحرانوں سے نجات حاصل کر سکیں۔اب نئی حکومت آ گئی ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات کی جائے اور افغانستان کی سرحد بند کر کے موجودہ تشویشناک صورتحال کو قابومیں لایا جائے۔ اس وقت مسئلہ ہار جیت کا نہیں۔ بلکہ اصل مسئلہ ملکی استحکام کا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو اس ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے کیونکہ پرسکون عوام ہی ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ (ولی احمد شاد۔کراچی)
تازہ ترین