• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی لسٹ بہت لمبی ہے۔ ان میں کا م نہ ملنا، کم مزدوری، قانونی تحفظ نہ ہونا اور خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کا نہ ہونا شامل ہے۔ اس سے ایک طرف تو جنسی عدم مساوات بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف ان میں احساس محرومی میں اضافہ رہا ہے۔ اہم وجہ متعلقہ اداروں کا اس طرف غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ دیہی علاقوں میں تو خواتین کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے گھریلو کام کاج کے ساتھ بچوں کا سنبھالنا بھی خواتین کی ذمہ داری ہے بعض علاقوں میں کھیتوں میں کام تک بھی کروایا جاتا ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ خواتین کو تعلیم، صحت جیسے بنیادی حقوق کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے تا کہ یہ بھی معاشرے کا فعال رکن بن سکیں ۔ (فیضان محمود)
faizan.mehmood@gmail.com
تازہ ترین