• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام اور مسلح افواج اپنادفاع کرنا جانتے ہیں،متحدہ پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مہم جوئی کی دھمکیوں پر مشتمل بیانات پر شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہی میں نہ رہے پاکستان کی عوام اور مسلح افواج نہ صرف اپنادفاع کرنا جانتے ہیں بلکہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرکے خطہ کے امن کو خراب کرنا چاہتا ہے بھارت اپنے داخلی مسائل پر پردہ ڈالنے کے لئے ایسے اوچھے ھتکنڈوں پر اتر آیا ہےجس سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزیدالجھ رہے ہیں ایم کیوایم پاکستا کی رابطہ کمیٹی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشاء کے امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین