• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر بخش بھٹو پی ٹی آئی سندھ کے صدر،حلیم عادل جنرل سیکریٹری مقرر

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کی باضابطہ منظوری کے بعد سندھ کے تنظیمی عہدوں کا اعلان کردیا گیا اعلامیہ کے مطابق امیر بخش بھٹو پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور حلیم عادل شیخ جنرل سیکریٹری سندھ مقرر خرم شیر زمان کو کراچی کا صدر مقرر کردیا گیا اس موقع پر امیر بخش بھٹو اور حلیم عادل شیخ نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ ذمیداری ہمیں دی ، قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے تین ماہ کے اندر یونین کاؤنسل کی سطح پر پارٹی کو منظم کریں گے ، 2018کے الیکشن میں جو کمی پیشی رہی اسے بلدیاتی الیکشن میں پورا کریں گے ، پارٹی کے کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں تنظیمی حوالے سے پارٹی کارکنوں عہدیداروں کو مقدم رکھا جائے گا تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے اچھے فیصلے کیے جائیں گے وہیں فیصلے کیے جائیں گے جو پارٹی کے لیے بہتر ہونگے ، سندھ بھر میں عمران خان کے پیغام کو پہچانے کے لیے دن را ت بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین