کراچی(اسٹاف رپورٹر)مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پانی کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کرنے والے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 10 الفتح کالونی میں پانی کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کرنے والےصلاح الدین عرف صلو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان ہزاروں روپے لے کر واٹر بورڈ کے ملازمین اور پولیس کی ملی بھگت سے الفتح کالونی اور اسلام نگر کشمیر ٹائون کی ایک ہزار فٹ سی سی روڈکاٹ کر ضیا پمپنگ اسٹیشن سے اورنگی ٹاون جانے والی مین لائن سے کنکشن دے رہا تھا ملزم اس سے قبل بھی اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 10 میں سیکڑوں غیر قانونی کنکشن کرا چکا ہے.،پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر کے کنکشن میں استعمال کیا جانے والا سامان تحویل میں لے لیا ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو سڑک کاٹنے اور واٹربورڈ کے عملے کو ناجائزکنکشن کی غیر قانونی اجازت دینے پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو غیر قانونی کنکشن کروانے کی جرات نہ ہو،علاقہ مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ اس گھناونے کاروبار میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کروایا جائے ۔