• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 34 لاکھ روپے کی عدم وصولی، عارضی مویشی منڈی میں قائم ہائیڈرنٹ کا ٹھیکیدار غائب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ ،عیدالاضحی پرمویشی منڈی سپرہائی وے کے لیے قائم کردہ عارضی ہائیڈرنٹ کے ٹھیکیدار سےایک کروڑ34 لاکھ 40 ہزار 8سو 78روپے وصول نہ کرسکا ٹھیکیدارغائب ہوگیا لیکن واٹربورڈایک ماہ گزرنے کے باوجود ریکوری نہ کرسکا اس طرح ادارے کو ہونے والا نقصان کون پورا کرے گا ایم ڈی واٹربورڈ خالدمحمودشیخ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئرہائیڈرنٹس شکیل قریشی کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی اور کہاہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار واٹرچارجز ادا کئے بغیر ہائیڈرنٹ بند کرکے چلا گیا لیکن آپ نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیوں نہ آپ کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے واضح رہے کہ ہائیڈرنٹ سیل متعلقہ ٹھیکیدار سے بار بار رابطہ کرچکا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کوتاحال ریکوری میں کامیابی نہیں ہوئی ہے واٹربورڈ کے سینئرافسران میں یہ سوال گردش کررہا ہے کہ کیاواٹربورڈ بغیر کسی سیکورٹی کے ہائیڈرنٹ چلانے کی اجازت جسے دیتا ہے اس کے ذمہ داران کا بھی تعین ہونا چاہیئے۔
تازہ ترین