• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں خشک سالی کے باعث اموات اور نقل مکانی تشویشناک ہے،معراج الہدیٰ

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ تھر میں مسلسل بارشیں نہ ہونے کے باعث کشک سالی سےبچوں اور مال مویشی کی اموات،نقل مکانی اور بیماریوں کا پھیلنا تشویشناک ہے،سندھ حکومت گذشتہ دس سالوں سے مسلسل سندھ پر حکمرانی کے باوجود تھر میں عوام کی محرومیاں ختم نہیں کرسکی،عوام کیلئے پینے کے صاف پانی، مفت گندم اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، ماہ رواں کے گذشتہ 22روز میں 35جبکہ سال 2018کے پونے نو ماہ میں 460معصوم بچے مناسب خوراک کی کمی اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں،تھرپارکر میں جون تک بارشیں نہ ہونے کے بعد صحرائے تھر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور وہاں کے انسانوں کیلئے مفت خوراک اور مال مویشیوں کیلئے مفت چارے کا انتظام کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو ادا کرنے میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، تھرپارکر کے عوام نے بارہا پیپلزپارٹی سے وابستہ امیدواروں کو ووٹ دیکر اقتداری ایوانوں تک پہنچایا ہے مگر وہاں کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح اور اپنے محلات بنانے کیلئے ہی کوششیں کیں ہیں،تھرپارکر کے عوام کو اس نازک اور مشکل صورتحال میں جماعت اسلامی کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی، سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان نے تھر کے عوام کیلئے چونرا اسکول سسٹم، کنووں کی کھدائی اور راشن جبکہ مٹھی میں الخدمت کا ہسپتال اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی ہی دراصل تھرپاکر کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کی حقیقی مسیحا جماعت ہے جو بغیر کسی ووٹ کی لالچ کے ان کی ہر دور میں خدمت کرتی رہی ہے،انہوں نے جماعت اسلامی تھرپارکر کے رہنماؤں اور کارکنان، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر قحط سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے لاچار اور بے بس عوام کو مکمل رلیف فراہم کریں، بھوک اور افلاس کے مارے عوام کو راشن، ادویات اور مال مویشیوں کیلئے چارے کا انتظام کیا جائے۔
تازہ ترین