• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال بھر سیکورٹی انتظامات سخت رہیں تو شہر امن کا گہوارہ بن جائے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتم مفتی محمدنعیم نے عاشورہ کے موقع پر امن وامان قائم کرنے پر وزیر اعلی ٰسندھ، گورنر ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلی حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاشورہ میں امن وامان قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی،جس طرح سے حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مخصوص دنوں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کرتے ہیں اگر پورے سال سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دی جائے تو شہر قائد امن کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں اب اہم ایونٹس کے موقع کی سیکورٹی کے نام پر باسیوں کو یرغمال بنانا کلچر بن چکاہے جوکہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے ،اعلی ٰحکام کو اس طرف توجہ دینا بھی ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ اس سال عاشورہ پر امن گزرااس میں بلاشبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے اور حکومت نے بھی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کیے جو قابل تعریف وقابل تحسین ہے ۔
تازہ ترین