• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم جاری رکھیں گے،عالمگیر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی اسمبلی کی نسشت این اے 243 پر تحریک انصاف کے امیدوارمحمد عالمگیر خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول کے لئے 5 منٹ سے زائد سڑک بند نہیں رکھی جاسکتی ، وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم جاری رکھیں گے،اس مہم میں نوجوانوں کی بھر پور تعداد نظر آئیگی،یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 میں الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،محمد عالمگیرخان نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات میں لوگوں کی دلچسپی قائم رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ 30 دن کے اندر کراچی میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا اور عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں گے،صدر مملکت کی سکیورٹی پر احتجاج اور مقدمے کے معاملے پر عالمگیر خان نے کہا کہ وہ اپنی مہم جاری رکھیں گے اور غیر ضروری سکیورٹی دینا غلط ہے تاہم سکیورٹی پروٹوکول دینا سندھ حکومت کا کام ہے،جن لوگوں کے خلاف مقدمات ہوئے وہ فکس اٹ کے کارکنان ہیں،مقدمہ درج ہونے کے خلاف بات کرینگے،مقدمات کی مذمت کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے وی آئی پی کلچر کے خلاف احتجاج کو سراہا ہے،میں مانتا ہوں کہ وزیر اعظم اور صدر کو سکیورٹی خدشات ہیں،انہوں نے کراچی میں ضمنی انتخابات پر تحریک انصاف کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی بھی تردید کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کراچی والے مطمئن ہیں،پانی اور کچرا سمیت ہر ایشو پر عمران خان نے ڈیڈ لاین دی ہے،تیس دن میں کام نظر آنا شروع ہوگیاہے،ضمنی انتخاب میں عمران خان کی لیڈ کو برقرار رکھیں گے،اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی تو ایم کیو ایم مضبوط امیدوار لیکر آتی،انہوں نے کہا کہ کراچی پیکچ ، ماسٹر پلان،انفرا اسٹرکچر ،کچرا کے حوالے سے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،لوگوں کا رسپونس بہت اچھا ہے،بلدیاتی حکومت کے اختیارات کم ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات ہیں۔
تازہ ترین