• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے اغواکے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،آسیہ اسحاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کی ممبر نیشنل کونسل آسیہ اسحاق نے کراچی میں بچوں کی اغواء کی ورادتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بچوں کی کے اغواکے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی نا اہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو اغوا کے واقعات بڑتے جارہے ہیں جس سے والدین میں میں شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے،رواں سال کم عمر بچوں کے اغوا کے سینکڑو واقعات ہو چکے ہیں اور سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے کروڑوں روپے خرچ کر کے نصب کیے گئے سی سی ٹی وی نظام کا کیا فائدہ ہے اگر اس کے زریعے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ممکن نہیں۔ زیادہ تر کیسز میں اغواء ہونے والے بچوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جو انتہائی تشویشناک ہے، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،اور قانون نافذکر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اغوا کے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور اغواء شدہ بچوں کو بازیاب کرا کر ماؤں کو ان کے لخت جگر واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین