• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریت دینے کے اعلان کی خوشی میں بنگالیوں،افغانیوں کی ریلیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی میں رہائش پذیر افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان کی خوشی میں ان قومیتوں کے مکینوں نے اتوار کو ریلیاں نکالیں جو کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئیں،ریلیوں کے شرکاءنے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے،ان ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری اور دیگر نے کہا کہ افغانیوں اور بنگالیوں کی تیسری نسل ہے ان کو پاکستانی شہریت دی جانی چاہیے،عمران خان سے لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود ان کے اعلان کو خوش آئند سمجھتے ہیں،پریس کلب پر ہزاروں افغانی اور بنگالی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں مجاہدین کو استعمال کیا گیا تھا پاکستان نے خود مہاجرین کو آباد کیا تھا،تمام افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دی جائے اور ان کے شناختی کارڈ بنائے جائیں،پاک مسلم الائنس(دیوان) کے رہنماوں نے بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی میں بنگالیوں کے مسائل حل کئے جائیں۔
تازہ ترین