• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بھارتی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں امن کے خواہ ہیں پرامن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،بھارتی فوج کے چیف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ا ینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں ،بھارت کشمیر میں اپنی سیاسی واخلاقی سا کھ کھوچکا ہے بھارتی اوچھے بیانات اشتعال دلانے کے سوا کچھ نہیں ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاک کو ترجیع دی ہے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ،بھارتی حکومت اور فوج اپنی کرپشن اور ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیکر بھارتی عوام کے ذہین کرپشن سے ہٹانا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ،پاک فوج کاملک کی سلامتی کیلئے عزم اوربھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین