• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کی ٹیم کی بریگزٹ بچانے کیلئے ہنگامی الیکشن کی منصوبہ بندی

لندن ( نیوز ڈیسک ) تھریسا مے کے قریبی ساتھیوں نے ای یو رہنمائوں کی جانب سے وزیر اعظم کے مالیاتی منصوبے کو مسترد کئے جانے کے بعد بریگزٹ مذاکرات بچانے کیلئے نومبر میں اچانک انتخابات کرانے کیلئے خفیہ طور پر ہنگامی منصوبہ بندی کر لی ہے۔دی ٹائمز کے مطابق مے کے ڈائوننگ سٹریٹ پولیٹیکل آپریشن کے دو سنیئر ارکان نے گزشتہ ہفتہ سالسبرگ میں وزیراعظم کی تضحیک کے جواب میں نئے منصوبہ پر عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ’’جنگی بنیادوں ‘‘ پر موسم خزاں میں الیکشن کے انعقاد کی تیاری کر لی ہے۔جمعرات کے روز ایک ٹیلی فونک گفتگو میں ان میں سے ایک نے دوسرے ٹوری سٹراٹیجسٹ سے کہا کہ ’’ آپ نومبر میں کیا کر رہے ہیں کیونکہ میرے خیال میں ہمیں ایک الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔ مسز مے کی خطرناک پوزیشن پر سنڈے ٹائمز نے ان کے اندرونی حلقے کے ایک رکن کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے کابینہ کے وزرا کو بتایا کہ وزیر اعظم ممکنہ طور پر اگلے موسم گرما میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔

تازہ ترین