• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت بریگزٹ سے برطانیہ کے ٹوٹنے کے خدشات ہیں، وزرا کا انتباہ

لندن (نیوز ڈیسک) بریگزٹ کے حامی وزرا کی جانب سے یورپین یونین سے شفاف علیحدگی یقینی بنانے کی ایک کوشش میں تھریسا مے کو متنبہ کیا گیاہے کہ بریگزٹ کی سخت شرائط میں تبدیلی برطانیہ کی علیحدگی کا عمل تیز کر دے گی۔ گارڈین کے مطابق سنیئر ٹوریز کی جانب سے یہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ سالسبرگ کی تباہ کن کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کو اب سوئز بحران کی سطح کی سفارتی مشکلات کے خدشات ہیں۔ انہیں وزرا اور باثر بیک بنچرز کی ایک تجدیدی مہم کا سامنا ہے کہ وہ اپنے موجودہ منصوبوں کو ترک کر کے ای یو سے ایک ڈھیلا ڈھالا آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرلیں۔ تاہم بعض وزرا کی جانب سے اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ’’موقف میں کوئی تبدیلی شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ کے درمیان بارڈر کو ڈپارچر لائونج میں پہنچا دے گی ‘‘۔ کابینہ کے ذرائع یہ وارننگ بھی دے رہے ہیں کہ اس طرز کا کوئی قدم اٹھانے کے نتیجے میں برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کے مقام پر بھی بحث چھڑ جائے گی اور یونین کی شکل مزید تبدیل ہو گی۔ایک وزیر کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی بریگزٹ پر ووٹ برطانیہ کو توڑنے کیلئے نہیں دیا تھا۔ ایک اور وزیر نے کہا کہ جو فری ٹریڈ ڈیل کی وکالت کر رہے ہیں انہیں یونین کیلئے سنگین صورت حال سے چہرہ چھپانے کی ضرورت ہو گی۔

تازہ ترین