• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فارماسسٹ داعش کا رکن ہونے کے شبہ میں شام میں گرفتار

لندن (نیوز ڈیسک) ایک برطانوی جس کا کہنا ہے کہ وہ برمنگھم سے تعلق رکھنے والا فارماسسٹ ہے، اسے شام میں داعش گروپ کا رکن ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ کردش فوجوں نے انور میاں کو ایک ماہ قبل مشرقی صوبہ دیر الزور میں گرفتار کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کی ویڈیو ٹوئٹر پرجاری ہوئی تھی۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی شام میں ایک جیل میں مقید ہے جس کی حفاظت امریکی سپیشل فورسز کر رہی ہیں۔ مسٹر میاں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور وہ بتا رہا تھا کہ تقریباً چار سال سے داعش کے زیر قبضہ علاقہ میں میڈک کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ شام میں کم از کم تین دیگر برطانوی بھی داعش کے رکن ہونے کے شبہ میں کردش اور امریکی حراست میں ہیں۔ ان میں لندن کے دو شہری شفیع الشیخ اور الیگزینڈا کوٹے شامل ہیں۔

تازہ ترین