• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا نے انسانیت کی بقا کیلئے اپنی جان قربان کردی، علمائے کرام

مانچسٹر (غلام مصطفٰی مغل) حضرت حسینؓ نے انسانیت کی بقا کے لئے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی جان قربان کردی، ان خیالات کا اظہار الحسین مسجد چیتھم ہل کے زیر اہتمام عاشورہ کے جلوس کے موقع پر علمائے کرام نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سخاوت سندالروی نے کہا کہ حضرت حسینؓ نے ہر طرح کا ظلم برداشت کیا، اہل بیت کے خیموں کو جلادیا گیا اور معصوم بچوں کو بھی شہید کردیا گیا لیکن حضرت حسینؓ نے اپنے صبر اور مظلومیت سے دنیا کو بتادیا کہ وہ انسانیت کا تحفظ چاہتےہیں۔ اس موقع پر چوہدری خالق دتہ وال، مشتاق ٹوپہ،کونسلر نعیم الحسن، سید امتیاز کاظمی، عمران رضوی، قیصر عباس بخاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید امیر عباس شاہ نے کہا کہ آج تمام کلمہ گو نواسہ رسولؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ سید سجاد کاظمی نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں جو قربانی دی آج پوری دنیا کے مسلمان انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین