• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، چوہدری محمد خان

ایلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے اپنے بیان میں حالیہ پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات کی منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ خطے کے امن کے انتہائی خطرناک ہے، بھارت کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول ہیں، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے وزرائے خارجہ کی سطح تک مذاکرات کو منسوخ کر کے بھارت نے پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ بھارت خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ اور دنیا کی دوسری آزادی پسند اقوام کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق حق ارادیت دلوانے اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں کرے گا تو پھر جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام اور خوشحالی ایک خواب بن رہ جائے گی۔
تازہ ترین