• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 23یونیورسٹیوں میں نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی اکثریت

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی 23یونیورسٹیوں میں نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی اکثریت کاانکشاف ہواہے، سنڈے ٹائمز کی سماجی انضمام کے ایک حصے کے طورپرگڈ یونیورسٹی گائیڈ کے زیر عنوان مرتب کردہ اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ٹیبل کے مطابق ایسٹن اوربریڈ فورڈ یونیورسٹیوں میں کم وبیش تین چوتھائی یعنی 75 فیصد طلبہ کاتعلق نسلی اقلیت سے ہے، جبکہ شروپ شائر کی زرعی نوعیت کی ہارپر ایڈم یونیورسٹی میں یہ تعداد 0.8 فیصد ہے ، گائیڈ کی اکیڈیمک رینکنگ میں سرفہرست کیمبرج ہے جبکہ آکسفورڈ دوسرے نمبر پر ہے ،سنڈے ٹائمز نے لف برو کو یونیورسٹی آف دی ایئر قرار دیاہے، جبکہ آکسفورڈ اورکیمبرج گائیڈ کے نئے سوشل انکلوژن ٹیبل میں سب سے نچلی سطح پر ہیں، یہ ٹیبل ورکنگ کلاس، نسلی اقلیت اور بالغ نظر طلبہ سمیت 6 اصولوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
تازہ ترین