• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 فیصد مطلقہ خواتین مردوں کے بغیر زیادہ خوش ہیں، سروے رپورٹ

لندن( نیوز ڈیسک) 50 فیصد مطلقہ خواتین مردوں کے بغیر زیادہ خوش ہیں گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ مطلقہ خواتین کی ایک نسل تنہا رہنے میں غیر متوقع آسودگی محسوس کرتی ہیں جبکہ 50 فیصدسے زیادہ مطلقہ خواتین مردوں کے بغیر زیادہ خوش ہیں اوردوبارہ شادی کرنے کی خواہاں نہیں ہیں، خبر کے مطابق 53 فیصد خواتین طلاق کے بعد زیادہ خوش ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں 32فیصد مردوں نے اسی طرح کے جذبات کااظہار کیا۔ یہ نتیجہ سنڈے ٹائمز کی جانب سے کئے گئے ایک ہزار60 مطلقہ افراد سے کئے گئے سروے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ صورت حال مردوں سے خواتین کی جانب تبدیل ہوئی ہے، اور یہ ظاہرہوا ہے کہ مردوں کو زیادہ سخت کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔سروے کے دوران 47 فیصد مردوں نے کہا کہ وہ کسی رشتہ کے خواہاں نہیں ہیں، جبکہ 61 فیصد خواتین نے ڈیٹنگ ترک کرنے کافیصلہ کیا ایک خاتون نے ریسرچرز کو بتایا کہ طلاق کے بعد یہ غیر متوقع تجربہ ہوا کہ مجھے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین