• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو دوام بخشا، مولانا انوار الحق

لیڈز(محمد رجاسب مغل) جامع مسجد ابو ہریرہ لیڈز میں شہداء کربلا کی یاد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الشیخ صاحبزادہ محمد انوار الحق قادری نے کہا ہے کہ شہداء کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو دوام بخشا۔ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں، مسلمانوں کو اسلام کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے اور منظم جدوجہد کرنے کا درس دیتی ہیں۔ مولانا سجاد رومی، مولوی رفیق نقشبندی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیاں کو خطابات اور منقبت کی صورت میں بیان کیا۔ تقریب میں سابق لارڈ میئر کونسلر محمد اقبال کونسلر گوہر الماس نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین