• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کشمیر میں مظالم سے باز رہے جنگ مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹرامجد ملک

لندن (جنگ نیوز) چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز برطانیہ بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیر میں مظالم سے باز رہے، جنگ مسئلے کا حل نہیں، پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں کو خاطر میں نہ لائے اور تیاری مکمل رکھے۔ ہم انڈیا کی جنگ کی کھلی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں-پاکستان کی امن کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ اسکی طاقت ہے۔ کشمیریوں کا حق خودارادیت کا مطالبہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ہے۔ عالمی دنیا کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جارحیت اور مظالم بین الاقوامی دنیا کی توجہ کی منتظر ہیں- انڈیا الیکشن کے موسم میں وار ہسٹیریا پیدا کرکے اس سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ‏اتنی جلدی اتنی سرد مہری اچھی نہیں، دونوں ملک کے حکمرانوں کو صبروتحمل سے کام لینا چاہئے۔ ایٹمی جنگ کی باتیں آسان اس کی ہولناکیاں تباہ کن ہیں۔ پاکستان 6 لاکھ کی فوج کا نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے جو ملک کے دفاع کے لئے فوج کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں سول نظام کو مل کر مضبوط کرنا ہوگا ۔ 80 لاکھ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے دفاع کے لئے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔ جنگ کی بجائے بھارت بامقصد بات چیت کی طرف توجہ دے تاکہ دونوں ممالک اصل مسائل کی طرف توجہ دے سکیں۔
تازہ ترین