• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کمیونٹی رہنما

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) اوورسیز کمیونٹی کو نظریاتی و سیاسی اختلافات بھلا کر وطن عزیز پاکستان کے مثبت امیج کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے باہمی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ ان خیالات کاا ظہار مقررین نے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان افضل بٹ کی صدارت میں منعقد تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر عرفان افضل بٹ نے کہا کہ برطانیہ میں کثیر تعداد میں ہماری کمیونٹی موجود ہے۔ ہمیں یہاں آپس کے اختلافات بھلا کر پاکستان کیلئے ایک ہونا ہوگا۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی کی نئ راہیں کھلیں گی۔ حاجی ایوب ایم بی ای نے کہا کہ اب ہمیں سوچنا ہوگا کہ وطن عزیز نے ہمیں بہت کچھ دیا۔ ہم نے پاکستان کو کیا دیا۔اس موقع پر صاحبزادہ رفیق چشتی نے بیگم کلثوم نواز کیلئےخصوصی دعائے مغفرت کرائی۔ محفوظ مغل نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا کی معطلی کے بعد واضح ہوگیا کہ نیب نے انتہائی عجلت میں فیصلہ دیا تھا۔ مرزا راشد مغل نے کہا کہ اوورسیز میں آبادہماری کوئی بھی برداری یا پارٹی ہو، ہم سب پاکستانی ہیں۔ تقریب کا آغاز صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کی تلاوت کلام پاک آغاز ہوا۔ حاجی محمد ایوب ایم بی ای نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں ذوالفقار نقشبندی، ماسٹر دلدار حسن، عمران چغتائی، لالہ چوہدری رفیق، اسلم وین ، چوہدری افضل، خواجہ فاروق اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین