• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عمر فاروق کا راجہ فضل الرحمٰن اور چوہدری بہادر خان کے اعزاز میں عشائیہ

اوسلو(پ ر) اوسلو کے معروف نوجوان سماجی رہنما چوہدری عمر فاروق چاڑ کی جانب سے پاکستان سے تشریف لائی ہوئی بزرگ شخصیت راجہ فضل الرحمن اور اوسلو کی بزرگ شخصیت چوہدری بہادر خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسلو کی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، جنرل سیکرٹری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اقبال بھاگو، معروف بزنس مین طارق محمود شیخ، راجہ اویس، راجہ سہیل، ممتاز عالم دین مفتی طاہر عزیز، چوہدری خرم شہزاد، صدر مسلم لیگ ق ناروے چوہدری شبیر حسین، راجہ محمد سعید، چوہدری طاہر زمان، چوہدری اکرام الحق، چوہدری فہد، وقاص گورسی، لیبر پارٹی اوسلو کے معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری اشتیاق برنالی، چوہدری ظفر، ملک حمزہ سلطان، ملک اختر، چوہدری عرفان تنویر، چوہدری غلام سرور اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری عمر فاروق چاڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص راجہ افضل الرحمن سے وقت نکالنے اور بے پناہ شفقت اور محبت کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ یاد رہے کہ راجہ افضل الرحمن، چوہدری عمر فاروق چاڑ کے مرحوم والد چوہدری اللہ دتہ ظفر کے دیرینہ دوست ہیں۔
تازہ ترین