• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ججز کی موجودگی میں بہتر انصاف ہو گا، بیرونس ہیل

لندن ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کی صدر نے کہا ہے کہ خواتین ججز کی موجودگی سے عدالتوں میں بہتر انصاف ہوگا کیونکہ ان کے تجربات مختلف ہوتے ہیں۔ عدالت کی پہلی خاتون صدر بیرونس ہیل آف رچمنڈ نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کے یہ ریمارکس متنازع کہلائیں گے اور یہ سوال پوچھا جائے گا کہ کیا خواتین مردوں سے مختلف فیصلے کرتی ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ عدالتوں میں خواتین کی موجودگی سے فیصلہ سازی کا معیار بہتر ہوگا۔ اس سے بحث کا معیار بہتر ہوگا، ان کی موجودگی سے بعض چیزیں کرنا اور کہنا زیادہ مشکل ہوگا، غیر شعوری تعصب کا مقابلہ کیا جا سکے گا، وقتاً فوقتاً ایک فیصلہ پر خاتون کی آواز ایک فرق پیدا کرے گی۔ بیرونس ہیل نے ان خیالات کا اظہار آکلینڈ میں قانون کے شعبے سے وابستہ خو اتین کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے موقع پر نیوزی لینڈ ہیرالڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین