• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے ورسٹائل ولن اور اداکار پریم چوپڑا نے اپنی زندگی کی83 بہاریں دیکھ لیں

لندن (پ ر) بالی وڈ کے ورسٹائل ولن اور کامیاب اداکار پریم چوپڑا نے اپنی زندگی کی83 بہاریں دیکھ لیں۔ پریم چوپڑا بالی وڈ انڈسٹری کا وہ نام ہے جنہوں نے فلموں میں ولن کا ایک نیا انداز متعارف کروایا ۔ 23 ستمبر 1935 کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے پریم چوپڑا نے دلیپ کمار ، راج کپور ، دیو آنند ، امیتابھ بچن، منوج کمار سمیت بالی وڈ کے تمام سٹارزکے ساتھ یادگار فلمیں کیں۔ انہوں نے نیگیٹو کرداروں کے ساتھ ہیرو سمیت ہر قسم کے کردار کئے مگر انہیں اصل شہرت منفی کرداروں سے ہی ملی۔ ان کا ایک تکیہ کلام پریم نام ہے میرا زبان وزدعام ہوا۔انہیں پردہ سکرین پر دیکھتے ہی فلم بین خصوصا خواتین نفرت کا اظہار کرتیں، جبکہ حقیقی زندگی میں وہ انتہائی ملنسار ، ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں نے اپنے ساٹھ سالہ کر ئیر میں380 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے۔
تازہ ترین