• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریبین لیگ،ٹرنباگو نائٹ رائیڈز تیسری بار چیمپئن بن گئی

برج ٹاؤن ( جنگ نیوز ) ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کامیابی میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین کولن منرو کی جارحانہ بیٹنگ نمایاں تھی۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فائنل میں گیانا ایمیزون واریئرز نے پہل کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 147رنز بنائے۔ لیوک رونکی44رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیسن محمد 24، شیمرون ہٹمائر15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹرنباگو کے کھاری پیری نے3جبکہ ڈوین براوو نے2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو یک طرفہ بنا دیا اور میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3اوورز میں2وکٹوں پر پورا کیا۔ کولن منرو نے 39گیندوں پر 3چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی برینڈن میک کولم39رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔
تازہ ترین