• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دھمکی میں آنے والا نہیں، بھارت کو تکبر ختم کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

لاہور(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان دھمکی میں آنیوالا نہیں، بھارت کو تکبر ختم کرنا ہوگا، سعودی عرب بھیک مانگنے نہیں، سرمایہ کاری لینے گئے تھے۔ لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے ملکی بھی خسا رے میں جا رہے ہیں قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومت کا نظام بہتر ہو، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے حکومتی نظام کا بہتر ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو غیر سیاسی کرنا ہے، میرٹ لانا ہے خیبر پختونخوا میں پولیس نظام کو بہتر کیا، پانچ ہزار کرپٹ اہلکاروں کو برطرف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں پنجاب میں پولیس افسر ووٹوں کے لیے دبائو ڈال رہے تھے آئندہ ایسی حرکت بالکل بردا شت نہیں کی جائیگی، موجودہ حکومت پولیس کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی، سرکاری ملازمین پر کسی غلط کام کے لیے پریشر نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں یقین دلاتا ہوں کہ بیوروکریسی پر کسی قسم کا سیاسی دبائو نہیں ہو گا جب بیور و کریسی میرٹ پر کام کرے گی عوام کے حالات بدلیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے دنیا بھر میں مشاہدہ کریں ترقی یافتہ ملکوں کی قیادت سادہ زندگی بسر کرتی ہے اعلٰی افسران تھا نہ کلچر تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں، افسران عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس میں بھی شکایات سیل بنائیں گے ۔

تازہ ترین